اچھرہ میں 12 سالہ نعیمہ کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات

اچھرہ میں 12 سالہ نعیمہ کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات

لاہور کے علاقے اچھرہ میں 12 سالہ نعیمہ کی پراسرار ہلاکت کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ انویسٹی گیشن پولیس کو موصول ہوگئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کے گلے پر رسی کے نشانات پائے گئے جبکہ رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔ذرائع کے مطابق بچی کے جسم پر تشدد کے بھی کوئی واضح نشانات نہیں پائے گئے۔ پولیس نے مزید شواہد کے حصول کے لیے جسمانی اعضاء فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے ہیں، جبکہ واش روم سے ملنے والی رسی بھی فرانزک تجزیے کے لیے جمع کرا دی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نعیمہ اس سے قبل بھی مبینہ طور پر ڈوپٹے کے ذریعے خودکشی کی کوشش کر چکی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد کیس سے متعلق مزید حقائق سامنے آ سکیں گے۔12 سالہ نعیمہ کی ہلاکت کا مقدمہ اس کے والد عدنان کی مدعیت میں تھانہ اچھرہ میں درج کیا گیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔