لاہور: ساندہ کے علاقے میں 25 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت مدثر کے نام سے ہوئی ہے، جو پیشے کے اعتبار سے سیلون میں کام کرتا تھا، تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے بے روزگار تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان مبینہ طور پر نشے کا بھی عادی تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے اور خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔