اسلام آباد کے علاقے ایف ٹین میں تھانہ شالیمار کی حدود میں 23 سالہ نوجوان کی مبینہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ اسرار اللہ نے صبح کے وقت ایک پارکنگ ایریا میں خود کو گولی مار لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد نوجوان کی لاش تحویل میں لے کر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال منتقل کر دی گئی، جبکہ قانونی کارروائی اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کے مطابق متوفی کے چچا نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ اسرار اللہ گزشتہ کئی روز سے پریشان تھا۔ انہیں اس کی پریشانی کے بارے میں اس کے دوستوں کے ذریعے معلوم ہوا تھا۔پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔