لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 22 لاکھ 60 ہزار روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کانسٹیبل محمد اسحاق کو بون میرو ٹرانسپلانٹ اور کینسر کے علاج کیلئے 15 لاکھ روپے دیے گئے۔ کانسٹیبل محمد اشفاق اور کانسٹیبل سمیع اللہ کو 2 لاکھ روپے فی کس، کانسٹیبل احمد رضا کو ڈیڑھ لاکھ روپے، جبکہ سب انسپکٹر شوکت علی سہیل، مرحوم اے ایس آئی بابر علی کی بیوہ اور لیڈی کانسٹیبل مدیحہ نورین کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے جاری کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ کے اجراء کی منظوری دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔