پولیس اہلکاروں اور اہل خانہ کے علاج کیلئے 27 لاکھ فنڈز جاری

لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں، جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 27 لاکھ 50 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سب انسپکٹر حسن رضا کو 7 لاکھ 65 ہزار روپے، مرحوم سب انسپکٹر عبدالقیوم اور مرحوم اے ایس آئی محمد عارف خان کی بیواؤں، کانسٹیبل شاہ زیب کو اڑھائی لاکھ روپے فی کس، اے ایس آئی محمد رزاق کو 2 لاکھ روپے، جبکہ سب انسپکٹر غازی محمد فاروق، اے ایس آئی رؤف یوسف، ہیڈ کانسٹیبل سیف الرحمان، پی ایس اے فہیم عباس، ڈرائیور کانسٹیبل ہمایوں اختر، کانسٹیبلز اعجاز حیدر، شاہزیب اصغر اور انور حسین کو ایک لاکھ روپے فی کس دیئے گئے۔ جونیئر کلرک عثمان احمد، ہیڈ کانسٹیبل اصغر فاروقی، شہید کانسٹیبل علی رضا کے والد اور خاکروب محمد فیاض کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 35 ہزار روپے فراہم کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت ملازمین کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔