محکمانہ تحقیقات میں شامل ہوئے نہ ہی وزیراعظم کے نوٹس کا جواب دیا
دو سال سے بیرون ملک مقیم ہیں ، 19 فروری 2025 کو ریٹائر ہونا تھا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلٰی پنجاب طاہر خورشید کو ملازمت سے برطرف کر دیا ، طاہر خورشید نے 19 فروری 2025 کو 60 سال کی عمر پوری ہونے پر ملازمت سے ریٹائر ہونا تھا، وزیراعظم نے طاہر خورشید کو جبری ریٹائرمنٹ یا برطرفی کی سزا سے بچنے کے لئے 5 فروری کو آخری نوٹس جاری کیا ، طاہرخورشید نے آخری نوٹس کا بھی جواب نہیں دیا ، طاہر خورشید نیب اور محکمانہ تحقیقات میں شامل اور نہ ہی تحقیقات کے نوٹس کا جواب جمع کر ایا ہے ، گزشتہ دو سال سے بیرون ملک مقیم ہیں، طاہر خورشید کے خلاف نیب میں من پسند کمپنیوں اور ٹھیکیداروں کو ٹینڈر دینے اور کروڑوں روپے کک بیکس لینے کے حوالے تحقیقات زیر التواہیں جبکہ محکمانہ تحقیقات بھی ہوچکی ہیں، گریڈ 21 کے افسر سابق وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزادر کے پرنسپل سیکر ٹر ی اور سیکر ٹر ی وزارت سی اینڈ ڈبلیو پنجاب رہے چکے ہیں، طاہر خورشید 2 نومبر 2022 کو عمرہ کی ادائیگی کے لئے 30 دن کی چھٹی لے کر گئے جو تاحال ڈیوٹی پر واپس حاضر نہیں ہوئے، اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے طاہرخورشیدکو 12 جنوری2023 سے ملازمت سے معطل کر رکھا تھا، نیب نے طاہر خورشید کو تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے 7 نوٹس جاری کئے تاہم انہوں نے کسی نوٹس کا جواب نہیں دیا۔