جہانیاں(آن لائن) سابق نگرن وزیر اعظم پاکستان معین قریشی کی نویں برسی 23 نومبربروز اتوارمنائی گئی وہ 18جولائی 1993 سے 19 اکتوبر 1993 تک پاکستان کے نگران وزیراعظم بنے تھے انہوں نے1993 میں نواز شریف کی پہلی حکومت کے خاتمے کے بعد نگران وزیر اعظم کی ذمہ داری نبھائی وہ1960 میں گھانا حکومت کے معاشی مشیر اور 1974سے1977 تک انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ بھی رہے معین قریشی 1981سے1987 تک عالمی بینک کے سنیئر وائس پریزیڈنٹ آف فنانس بھی رہے ۔معین قریشی 23نومبر2016 ء کو86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔