وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے ہتکِ عزت کا پہلا کیس دائر کردیا‘شواہد عدالت میں جمع کرا دیئے
لاہور(آئی این پی )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کے خلاف پہلا ہتک عزت کا کیس دائر کردیا۔معین قریشی کے خلاف ہتک عزت کا کیس پنجاب ڈیفیمیشن ایکٹ 2024 کے تحت درخواست دائر کیا گیا، عظمی بخاری کی جانب سے معین ریاض قریشی کے خلاف 8 کروڑ 40 لاکھ روپے ہرجانے کا دعوی بھی کیا ہے۔درخواست میں ویڈیو، سکرین ریکارڈنگ اور ٹرانسکرپٹس بطور شواہد عدالت میں جمع کروا دئیے گئے ہیں جبکہ ڈیفیمیشن درخواست میں عام، تعزیری اور خصوصی ہرجانے کی تفصیلات بھی شامل کر دی گئی ہیں ۔