قتل کیس میں مطلوب مفرور اشتہاری گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کر کے پیشی پر آئے شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے والا مفرور اشتہاری گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اشتہاری دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں شاہدرہ ٹاؤن پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ 2 افراد کو قتل اور 3 کو زخمی کیا تھا۔ مفرور اشتہاری 4 سال سے روپوش تھا، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ مفرور اشتہاری سخاوت کو گرفتار کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا گیا۔