علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیلاب متاثرین کے امدادی اقدامات پر اجلاس آج ہوگا

علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیلاب متاثرین کے امدادی اقدامات پر اجلاس آج ہوگا

پشاور:وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کر لیا۔

وزیرِاعلیٰ سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں اب تک متاثرین کو فراہم کی گئی امدادی رقوم پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، جبکہ متاثرہ خاندانوں کو مزید مالی امداد کی فوری فراہمی کے حوالے سے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ترجمان وزیرِاعلیٰ نے بتایا کہ اجلاس میں سیلاب سے تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کی بحالی اور بحالیاتی منصوبوں پر بھی غور ہوگا۔ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے، جبکہ سیکریٹری ریلیف اور ڈی جی پی ڈی ایم اے بھی اجلاس میں موجود ہوں گے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اجلاس میں باجوڑ، دیر لوئر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، بٹگرام، نوشہرہ، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈپٹی کمشنرز بھی شریک ہوں گے تاکہ زمینی حقائق اور ضلعی سطح پر جاری امدادی سرگرمیوں پر براہ راست تبادلہ خیال کیا جا سکے۔