سیلاب متاثرین کو 15 ہزار کی ادائیگیوں کا سلسلہ بھی شروع ا ، مقصد شفافیت اور بروقت ادائیگی کو یقینی بنانا ہے
پشاور(آئی این پی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ اضلاع میں معاوضوں کے چیکس کی تقسیم کا عمل جاری ہے، شہدا کے لواحقین کو مجموعی طور پر 614 ملین اور زخمیوں کو 15.9 ملین روپے دئیے جا چکے ہیں، اب تک 307 شہدا کے لواحقین کو معاوضے کے چیکس دئیے گئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں ترجمان کے پی حکومت نے بتایا کہ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر شہدا پیکج 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے، باقی 89 شہدا کے لواحقین کو بھی جلد معاوضے کے چیکس فراہم کر دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح 34 زخمیوں کو معاوضے کے چیکس دئیے جا چکے ہیں، باقی 144 زخمیوں کو بھی جلد معاوضے کے چیکس فراہم کیے جائیں گے، ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے سیلاب متاثرین کو 15 ہزار کی ادائیگیوں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ایپ کا مقصد شفافیت اور بروقت ادائیگی کو یقینی بنانا ہے، صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی تیزی سے معاوضوں کی ادائیگی کی گئی ہے، سیلاب سے مکمل اور جزوی طور پر متاثرہ گھروں کا سروے جاری ہے، سروے مکمل ہوتے ہی متاثرہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر گھروں کا معاوضہ بھی دگنا کر دیا گیا ہے۔ مکمل تباہ گھروں کا معاوضہ 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔ جزوی متاثرہ گھروں کا معاوضہ ڈھائی لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دیا گیا