نے کا اعلان ،صورتحال کشیدہ ، پتھرا ئو کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی،پولیس نے سیکیورٹی سخت ، راستے بند کر دئیے
کوئٹہ(آئی این پی )زیارت کے 21 شہدا کی میتیں لواحقین احتجاجا ًسول اسپتال سے دھرنے میں لے گئے جہاں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے مذاکرات تک تدفین نہ کرنے کا اعلان کردیا۔رپورٹس کے مطابق زیارت کے علاقے مانگی ڈیم فیز تھری میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے 21 پولیس اہلکاروں کی میتیں لواحقین اور مظاہرین نے احتجاجاً سول اسپتال کوئٹہ سے اپنے قبضے میں لے کر ہنہ اوڑک ائیرپورٹ روڈ پر جاری احتجاجی دھرنے میں منتقل کر دیں، جس کے باعث اسپتال میں شدید کشیدگی، افراتفری اور سیکیورٹی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ذرائع کے مطابق 21 شہدا کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو چکا تھا، تاہم میتوں کی حوالگی اور تدفین کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر لواحقین میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔احتجاج کے دوران لواحقین، مقامی شہریوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے سول اسپتال میں نعرے بازی کی اور بعد ازاں میتیں اپنے ہمراہ دھرنے کے مقام پر لے گئے ۔موقع پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما عبدالرحیم زیارتوال سمیت دیگر سیاسی رہنما بھی موجود تھے، ۔