اسلام آباد ( آن لائن)سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک سکول شہداکے لواحقین کو پیکج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔جسٹس عرفان سعادت نے کہاکہ درخواست 25 دن تاخیر سے دائر کی گئی ۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ شہدا کے لواحقین کو اعلان کردہ پیکج نہیں ملا جسٹس محمد علی مظہرنے کہاکہ اگر کوئی پیکج ملا ہے تو سب کو دیں ۔وفاقی حکومت بتائے کہ پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر عملدرآمد ہوا یا نہیں بعد ازاں کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔ پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر توہین عدالت کی درخواست شہدا کے لواحقین کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست کو خارج کردیا تھا۔