اسلام آباد(آئی این پی) سرکاری حج اسکیم میں 3 مرتبہ مدت بڑھانے کے باوجود کوٹہ مکمل نہ ہوسکا، 7 ہزار کم درخواستوں کی وصولی ہوئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے کوٹہ پورا کرنے کے لیے تیسری بار حج فارم جمع کرانے کی مدت بڑھائی تھی تاہم یہ حربہ بھی کام نہ آیا، حج درخواستوں کی تیسری مدت ختم ہونے تک 82 ہزار حج درخواست موصول ہوسکیں۔وزارت مذہبی امور نے تمام درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دے دیا ہے،