پاکستان میں کرپٹو مائننگ جلد شروع ہوجائے گی: بلال بن ثاقب

کرپٹو کی ٹرانزکشنز کیلئے حکومت نے اتھارٹی بنائی ، ،چند ہفتوں میں شروع ہوجائے گی،لائسنس رجیم کو فروغ دے رہے ہیں
اسلا م آباد (آئی این پی) پاکستان ورچوئل ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ملک میں کرپٹو مائننگ چند ہفتوں میں شروع ہوجائے گی، بٹ کوائن مائننگ کیلئے  بہت سی ٹیکنالوجیز آگئی ہیں، پاور پلانٹس کے ذریعے بٹ کوائن مائننگ کیلئے کارڈز لگائے جاسکتے ہیں۔ایک انٹرویو میں  ان کا کہنا تھا کہ مائننگ کا پہلا فیز چند ہفتوں میں شروع کیا جائے گا، جس کے بعد لوگوں کے تمام تحفظات دور ہوجائیں گے۔ ہم مائننگ کی بدولت اضافی بجلی ڈالرز میں فروخت کر پائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں بلال بن ثاقب نے کہا کہ 2025 کی تجزیاتی رپورٹ میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے، سال 2018میں اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت جاری کی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کرپٹو کی ٹرانزکشنز کیلئے کوئی لیگل فریم ورک نہیں تھا، کرپٹو کی ٹرانزکشنز کیلئے حکومت پاکستان نے اتھارٹی بنائی ہے، کرپٹو کیلئے اتھارٹی کے ذریعے لائسنس رجیم کو فروغ دے رہے ہیں