نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کے حکام نے کہا ہے کہ مقامی طور پر تیار کیے گئے ایئر ڈیفنس سسٹم کے تحت پہلی بار کامیاب تجربات کیے گئے ہیں اور اس کو ملک کے دفاع کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ تجربا ت گزشتہ روز اوڈیشا کے ساحل پر کیے گئے۔ بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس کا اعلان اپنے ایکس اکائونٹ کے ذریعے کیا اور تصویر بھی شیئر کی۔انہوں نے لکھا کہ بھارت نے انٹگریٹڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے کامیابی سے تجربات مکمل کر لیے ہیں جس پر میں ڈیفنس ریسرچ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور مسلح افواج کو مبارک باد دیتا ہوں۔ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے ٹیسٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔