یونانی پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم نے سعودی عرب پر ڈرونز حملہ ناکام بنا دیا

یونانی فوج کے زیر استعمال پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام نے ڈرونز کو نشانہ بنانے کیلئے تین میزائل فائر کئے
ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کے وسیع تر ینبع کے علاقے میں یونانی فوجی اہلکاروں کے زیر استعمال فضائی دفاعی نظام نے ڈرونز کے ایک گروپ کو روک لیا۔ یہ علاقہ سعودی عرب کی اہم تیل صاف کرنے والی تنصیبات کے باعث انتہائی حساس سمجھا جاتا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یونانی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب میں تعینات یونانی فوجی اہلکاروں نے جمعرات کو ڈرونز کے ایک جھنڈ کے خلاف کارروائی کی۔ذرائع کے مطابق ڈرونز کو روکنے کی کارروائی سعودی فضائی دفاعی نظام کے ساتھ رابطے اور تعاون کے ذریعے کی گئی۔ یونانی فوج کے زیر استعمال پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام نے ڈرونز کو نشانہ بنانے کے لیے تین میزائل فائر کیے