جدید ترین ٹرمینل گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے ‘ طویل فاصلے پر اہداف کو کامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈسیک) پاکستان نے دفاعی اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا، مقامی طور پر تیار کردہ پہلے ایئر ٹو ایئر میزائل ’’فَاز ‘‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فَاز میزائل جدید ترین ٹرمینل گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے اور طویل فاصلے پر موجود اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میزائل کی کامیاب آزمائش سے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا، جبکہ ملکی دفاعی صلاحیتیں اور فضائی دفاعی نظام مزید مضبوط ہوں گے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فَاز میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صنعت میں تکنیکی مہارت، جدت اور مقامی سطح پر جدید دفاعی ٹیکنالوجی کی تیاری کا مظہر ہے۔