سوئٹزرلینڈ نے امریکی ایئر ڈیفنس سسٹم پیٹریاٹ کی ادائیگیوں کو روکدیا

سوئٹزرلینڈ کو خدشہ ہے فنڈز شفاف طریقے سے استعمال نہیں ہو رہے یا استعمال اجازت کے بغیر کیاگیا
سٹاک ہوم(آئی این پی )سوئٹزرلینڈ نے امریکا کے ایف-35 طیاروں اور پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کی ادائیگیوں کو عارضی طور پر روک دیا ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ بنیادی طور پر ان خدشات کے بعد سامنے آیا کہ سوئٹزرلینڈ کی طرف سے دی گئی رقم کو امریکا نے اپنی ملٹری سیلز سسٹم کے تحت دوسرے دفاعی مقاصد کیلئے منتقل کیا۔ سوئٹزرلینڈ کو خدشہ ہے کہ اس کے فنڈز شفاف طریقے سے استعمال نہیں ہو رہے یا ان کا استعمال اس کی اجازت کے بغیر کیا گیا۔اسی وجہ سے اس نے مزید ادائیگیاں روک کر امریکی حکومت سے معاملے کی وضاحت طلب کی ہے۔