بورڈ :پہلی بار آٹومیشن سسٹم کے تحت امتحانی عملہ تعینات

میٹرک امتحان دینے والے امیدوروں کی تعداد ساڑھے 5 لاکھ تک پہنچ گئی 
لاہور (خصوصی رپورٹ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری لاہور چیئرمین ٹاکس فورس کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید ، کمشنر لاہور ڈویڑن/ چیئرمین بورڈ زید بن مقصود کی خصوصی ہدایات پر میٹرک سالانہ امتحان 2025 کو شفاف بنانے کے لیے سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں متحرک ، 2025 کے میٹرک سالانہ امتحان کے لیے پہلی بار آٹومیشن سسٹم کے تحت امتحانی عملہ تعینات کردیا گیا جس میں سپرنٹنڈنٹ ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور نگران عملہ شامل ہیں 920 امتحانی سینٹرز میں امیدواران امتحان دے سکیں گے، پہلے کی نسبت 52 نئے امتحانی مراکز شامل ہیں، پہلے کی نسبت میٹرک کا امتحان دینے والے 20 ہزار نئے امیدواران میں اضافہ ہوا ہے، مجموعی طور پر 5 لاکھ 68 ہزار 854 طلبہ و طالبات سائنس اور جنرل گروپ پرائیویٹ اور ریگولر امتحانات دیں گے ، 2 لاکھ 30 ہزار 806 پرائیویٹ جبکہ 3 لاکھ 38 ہزار 48 ریگولر طلبہ و طالبات شامل ہیں، میٹرک امتحان 2025 میں بلیک لسٹ ، ریٹائرڈ اور پرائیویٹ عملہ تعینات نہیں کیا جا سکے گا۔