اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہاہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔اپنے ایک بیان میں سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں مہنگائی 9.66 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے اور عوام اس مہنگائی میں پس رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 23 بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر دبائو ڈال رہا ہے، منافع خوراورمافیاز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرتے ہیں۔محمد عبدالقادر نے مزید کہا کہ حکومت کو مہنگائی پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات اور مافیاز کیخلاف موثر اور بلا امتیاز کارروائی کرنی چاہیے۔