سینئر ممبر کی لاہور ڈویڑن میں نئی تحصیلوں کیلئے دفاتر بنانے کی ہدایات
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایم بی آر نبیل جاوید کی زیر صدارت کمیٹی روم میں کمشنرز اجلاس ہوا۔ صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈی سیز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام ڈویڑنز ملتان، گوجرانوالہ، لاہور، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی سرگودھا اور بہاولپور میں ریونیو اہداف ،ایگریکلچرل انکم ٹیکس ،سرکاری اراضی کی لیز، پٹرول پمپس اور دکانوں کے واجبات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں واٹر ریٹ ٹیکس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایس ایم بی آر نے ڈویڑنز کو واٹر ریٹ ٹیکس کولیکشن بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ کمشنر زید بن مقصود نے لاہور ڈویڑن میں ریونیو کولیکشن اور مسائل بارے اجلاس کو بریفنگ دی۔ ایس ایم بی آر نے لاہور ڈویڑن میں نئی تحصیلوں کیلئے دفاتر بنانے کی بھی ہدایات کیں۔ ڈی جی پیلرا اکرام الحق نے صوبہ بھر میں پلس پراجیکٹ کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔