سینئر ممبر ریونیوبورڈ سے آل پاکستان تاجر وفد کی ملاقات

وفد نے مسائل بارے آگاہ کیا،نبیل جاوید کی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی 
لاہور (خصوصی رپورٹ)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید سے آل پاکستان تاجر وفد نے ملاقات کی۔ نعیم میر کی قیادت میں تاجر وفد نے ایس ایم بی آر کو اپنے مسائل بارے آگاہ کیا۔ اوکاڑہ ،وہاڑی، فیصل آباد اور شیخو پورہ سے تاجر نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ نبیل جاوید نے تاجروں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کر ائی۔ سرکاری املاک کی لیز اور کرایوں سے متعلق معاملات پر گفتگو بھی زیر بحث لائی گئی۔ نبیل جاوید کا کہنا تھا سرکاری اراضی پٹرول پمپس اور دکانوں کے کرائے مارکیٹ ریٹس کے مطابق طے ہو رہے ہیں۔ تاجر وفد نے وزیر اعلیٰ کے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تائید کی۔ ممبر کالونیز ملک وحید اور سیکرٹری کالونیز بھی موجود تھے۔