لاہور(کرائم رپورٹر ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ایک ماہ کے دوران21ہزار سے زائد میٹر لگا دئیے۔اعداد وشمار کے مطابق 25مارچ سے 24اپریل کے دوران21ہزار 923 میٹر لگا دئیے گئے ۔ 26ہزار806ڈیمانڈ نوٹس جمع کر ائے گئے تھے میٹروں میں 20ہزار786 گھریلو،1103کمرشل،31صنعتی اور3زرعی شامل ہیں۔