ناجائز اسلحہ رکھنے پرخاتون سب انسپکٹر پر مقدمہ

سب انسپکٹرثانیہ کے گھر سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول برآمد
لاہور(کرائم رپوٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران اختیارات سے تجاوز،کرپٹ اور بدعنوان افسران واہلکاروں کے خلاف پر زیر ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن سب انسپکٹرثانیہ کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیاتفصیلات کے مطابق سب انسپکٹرثانیہ کے گھر سے ڈکیتی کی واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کر لیا گیا۔کاہنہ کے علاقے میں ڈکیتی کے ملزمان کے انکشافات پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔پولیس نے ملزمان کے انکشاف پر لیڈی سب انسپکٹر کے گھر چھاپہ مار کر 9 ایم ایم پستول برآمدکر لیا۔لیڈی سب انسپکٹر ثنیہ کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کیا گیا ۔