لاہور(کرائم رپورٹر)نیاز بیگ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے دوران سنیپ چیکنگ ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم کوگرفتار جبکہ نیاز بیگ پولیس نے 10 سالہ لاوارث بچی کو بھی لواحقین سے ملوا دیا پولیس کے مطابق ملزم فاکم نیاز بیگ کی گلی محلوں میں ناجائز اسلحہ کی نمائش کرتا تھاملزم ملک فاکم سے ناجائز پستول 9mm بمہ گولیاں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکی نیاز بیگ پولیس نے 10 سالہ لاوارث بچی کو بھی لواحقین سے ملوا دیا10سالہ یتیم شمع اپنے تایا اقبال حسین کی کفالت میں اعوان ٹاؤن سے لاپتہ ہو گئی تھی نیاز بیگ پولیس نے شمع کو کچھ ہی گھنٹوں میں تلاش کر لیا اور تایا اقبال حسین کے حوالے کر دیابچی شمع کو صحیح سلامت دیکھ کر تائے اقبال حسین میں خوشی کی لہر پولیس کو دعائیں ایس پی اقبال ٹاؤن نے چوکی انچارج نیاز بیگ تنویر عمر اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے ساتھ کمیونٹی پالیسینگ کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔