2خواتین نے موت گلے لگالی

ساندہ حکیماں والا بازار میں 20 سالہ ل خدیجہ ،ہربنس پورہ میں 35سالہ خدیجہ نے نے زہریلی گو لیاں نگل لیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف مقامات پر دو خواتین نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کر لی۔ایدھی ترجمان کے مطابق ساندہ حکیماں والا بازار میں 20 سالہ لڑکی نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں20 سالہ خدیجہ کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکی ہربنس پورہ کے علاقہ میں 35 سالہ خاتون نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیامتوفیہ کی شناخت 35 سالہ عابدہ زوجہ آصف علی کے نام سے ہوئی ایدھی ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو قبضے میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی