حالات کے ستائے شہری نے موت گلے لگالی

40سالہ فقیر حسین نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی، لاش مردہ خانے منتقل 
 لاہور(کرائم رپورٹر)نوانکوٹ کے علاقے 40سالہ شخص گھریلو حالات سے تنگ آکر گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی بتایا گیا ہے کہ نوانکوٹ ڈولنوال شہزادے پیر دربار کے قریب 40سالہ فقیر حسین نے گھریلو حالات سے تنگ آکر گلے میں پھنداڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ فقیر حسین ولد لطیف کے نام سے ہوئی پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر کارروائی شروع کر دی،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔