3خواتین نے موت گلے لگالی

نواب ٹاؤن میں 58 سالہ نسرین بی بی ، ٹاؤن شپ 32 میں سالہ کوثر اور مصطفی ٹاؤن میں 24 سالہ اقرا نے خودکشی کرلی 
لاہور (کرائم رپورٹر) مختلف علاقوں میں 3خواتین نے خودکشی کرلی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق نواب ٹاؤن میں 58 سالہ نسرین بی بی نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ٹاؤن شپ کے علاقے میں 32 سالہ کوثر نے زہریلی چیز کھا کر موت کو گلے لگا لیا۔ مصطفی ٹاؤن میں 24 سالہ اقرا نے زہریلا سیرپ پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔