قصور میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں آتشزدگی، 3 افراد زخمی

قصور میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں آتشزدگی، 3 افراد زخمی

قصور میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی ایک دکان میں آگ لگنے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس لیکج کے باعث دکان میں آگ بھڑکی، تاہم ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مزید نقصان سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کیے گئے۔