ٹیوب ویل پر کام کے دوران نامعلوم افرادنے فائرنگ کردی
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)قلات میں منگچر کیعلاقے ملنگ زئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق چاروں افراد قلات میں ایک ٹیوب ویل پر کام کر رہے تھے کہ نامعلوم ملزموں نے گولیوں کا نشانہ بنا دیا۔مقتولین کا تعلق پنجاب سے ہے دو کا تعلق رحیم یار خاں اور دو کا تعلق صادق آباد سے ہے ، اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔مقتولین کی شناخت منظور احمد ولد مختیار جٹ، ذیشان ولد خالد محمود جٹ، دلاور حسین جٹ ولد عابد حسین اور محمد امین آرائیں ولد منیر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔