سکھس فار جسٹس بھارت کو معاشی طور پرتباہ کرے گا: گرپتونت سنگھ کی دھمکی

 ننکانہ صاحب پر ناکام بھارتی ڈرون حملہ سکھوں کے خلاف اعلان جنگ،سکھ پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں 
لندن (آئی این پی )) خالصتان رہنما گرپتونت سنگھ نے بھارت کو معاشی طور پر تباہ کرنے کی دھمکی دیدی۔میڈیارپورٹ کے مطابق خالصتان رہنما اور سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کا مودی سرکار کے خلاف معاشی جنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا مساجد پر حملہ کرکے مودی نے پاکستان کے ساتھ اسلام کے خلاف اعلان جنگ کیا۔گرپتونت سنگھ نے کہا کہ ننکانہ صاحب پر ناکام بھارتی ڈرون حملہ سکھوں کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ سکھ پاکستان کے شہیدوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔سکھ رہنما نے کہا کہ بھارت کو پارہ پارہ کرنے تک خالصتان تحریک جاری رہے گی، سکھ فار جسٹس نے پاکستانی شہدا کیلئے 35 لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کردیا۔