روس کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پرعز م ہیں:جام کمال

 عالمی  چیلنجز کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی 
 اسلام آباد(آئی این  پی )وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے  روس کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعاد ہ کرتے ہوئے  کہا  ہے کہ عالمی اقتصادی چیلنجز کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے یہ بات  روس کے سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل مرکنٹائل ایکسچینج کے نائب صدر دمتری چرنیشیف اور ان کے وفد سے   ملاقات   میں کہی ۔ وزارت تجارت میں ہونے والی ملاقات کا مقصد پاکستان اور روس کے درمیان معاشی تعاون کو مزید گہرا کرنا تھا، ملاقات میں دوطرفہ تجارتی میکانزم کو ادارہ جاتی تبادلوں کے ذریعے بہتر بنانے اور حقیقی اجناس کی تجارت کے نئے طریقہ کار تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔