منڈیوں میں قیمتی مارکیٹ شیئر کم ہونے اور زرمبادلہ کو خطرات لا حق ہیں:وفاقی وزیر
لاہور(آئی این پی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کر کے ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات میں درپیش رکاوٹوں اور مسائل کے حل کیلئے اقدامات بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف عبداللطیف ملک اور سابق سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کو بنے ہوئے نا مکمل قالینوں کی سپلائی میں خلل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے برآمد کنندگان کو بین الاقوامی آرڈرز کی طے شدہ معاہدوں کے مطابق فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اس سے مسابقتی عالمی منڈیوں میں قیمتی مارکیٹ شیئر کم ہونے اور زرمبادلہ کو خطرات لا حق ہیں۔پی سی ایم ای اے کے وفد نے حکومت سے آپریشنل رکاوٹوں کو دور کرنے اور سپلائی چین کو ہموار کرنے کے لیے فوری مداخلت کی
درخواست کی ۔