اسلام آباد(آئی این پی)وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر بنائی گئی کمیٹی نے ٹیلی کام کے لیے 5 سالہ پلان بنا لیا ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر 2030 تک کا کنیکٹیویٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے، وزیر اعظم آئندہ چند ہفتوں میں کنیکٹیویٹی پلان لانچ کریں گے، فائیو جی کی لانچنگ سے پہلے تمام تیاریاں کی جارہی ہیں، دو بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کا انضمام ہوگیا ہے۔ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس سید امین الحق کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا کمیٹی میں فحاشی اور اور بے حیائی کی روک تھام کا ڈیجیٹل میڈیا بل 2025 کا ایجنڈے پر بحث کی گئی۔