چند ماہ میں فائیوجی سروس لانچ کی جائے گی:وفاقی وزیر کا براق سپیس کیمپ کے اختتام پر تقریب سے خطاب
اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے سست انٹرنیٹ سے پریشان صارفین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے براق سپیس کیمپ کے کامیاب اختتام پر خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کیمپ 29 دسمبر 2025 کو شروع ہوا تھا اور اس میں 40 شارٹ لسٹ طلبہ نے تربیت کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل ہیں اور انہیں ماحولیاتی تبدیلیوں اور ڈیجیٹل دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرنا ہوگا۔