غیر منصفانہ اور استحصالی تجارت اور شراکت داروں کے سیاسی عزم کی کمی سے خطرہ ہے:مستقل مندوب
نیویارک(آئی این پی )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارریا فامولا اجلاس میں کثیر الجہتی تجارتی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی مسائل کو دبا ئو سے نہیں بلکہ مذاکرات، سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں وینزویلا کے سابق سفیر ڈیاگو اریوا کے نام سے منسوب اس فارمیٹ کے تحت منعقدہ اجلاس کو بتایا کہ تجارت کو ایک پل ہونا چاہیے، رکاوٹ نہیں ، جو امن اور مشترکہ خوشحالی کے لئے ایک گاڑی ہو ، تسلط یا تنہائی نہیں۔ ہمیں اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے، دبا کے ذریعے شرائط پر عملدرآمد کے لئے حکم نہیں دینا چاہیے