اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور ترکیہ نے خطے کی بدلتی صورتحال پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے فوری کشیدگی میں کمی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ حقان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں خطے کی بدلتی صورتحال اور بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان اور ترکیہ نے کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہارکیا۔ اسحاق ڈار نے فوری ڈی اسکیلیشن کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات کو واحد راستہ قراردیا۔ ٹیلی فونک رابطے میں خطے میں امن و استحکام کیلئے تعمیری مکالمے کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا اورپاکستان نے خطے میں امن کے فروغ کیلئے مؤثر کردار جاری رکھنے کا عزم کیا۔