پاکستان نے بہترین سفارتکاری کے ذریعے خطے میں امن کو جتوایا : ڈاکٹر نفیسہ شاہ

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ملک کی حالیہ خارجہ پالیسی اور سفارتی کامیابیوں پر سیاسی و عسکری قیادت کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بہترین اور دور اندیش سفارت کاری کے ذریعے خطے میں امن کو جتوایا ہے جس سے عالمی سطح پر ملک کا وقار بحال ہوا اور انتہا پسند نظریات کو شکست ہوئی، خلیجی ممالک کے ساتھ موجودہ اقتصادی تعلقات قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کا تسلسل ہیں جو ملکی معیشت کو نئی راہ پر گامزن کریں گے۔قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ایم این اے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ملکی معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور آئی ایم ایف پر انحصار ختم کرنے کے لیے حکومت کے سامنے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسے کثیر الآبادی والے ملک کی معاشی ترقی کے لیے زراعت اور صنعت کے شعبوں میں ہنگامی بنیادوں پر سرمایہ کاری کی جائے