کراچی(آئی این پی)پہلگام واقعے پر بھارت کی جانب سے یکطرفہ اقدامات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں مندی کا رحجان دیکھا گیا، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 2206 پوائنٹس گر گیا۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریبا 11 بج کر 13 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 86 پوائنٹس یا 0.93 فیصد کم ہوا۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2206 پوائنٹس یا 1.88 فیصد کمی کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 109 پر بند ہوا