پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی:100انڈیکس ہزار پوائنٹس تک گر گیا

 اہم شعبوں میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا ، کمرشل بینکس، کھاد، تیل و گیس کی تلاش، اور ریفائنری شامل
کراچی(آئی این پی )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست فروختی دبائودیکھا گیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای-100 انڈیکس میں ابتدائی لمحات میں ہی تقریبا ً1000پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔صبح کے اوقات میں پر انڈیکس 984.11پوائنٹس یا 0.74فیصد کی کمی کے ساتھ 1لاکھ 32ہزار 419.08پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔اس مندی کی لہر کے دوران اہم شعبوں میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا جن میں کمرشل بینکس، کھاد، تیل و گیس کی تلاش، اور ریفائنری شامل ہیں۔انڈیکس میں بھاری وزن رکھنے والے شیئرز جیسے اٹک ریفائنری، نیشنل ریفائنری، مری پٹرولیم ، اوجی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل سرخ نشان پر ٹریڈ کرتے رہے۔