سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1595 پوائنٹس کی کمی

کراچی،ہانگ کانگ(آئی ا ین پی )پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون سے ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں 1595 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 49 ہزار 129 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 809 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 51 ہزار 207 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب مشرق وسطی کشیدگی کے باعث ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں بھی ملا جلا رجحان رہا