آبی جارحیت کیخلاف سول سوسائٹی کا بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج

مظاہرین کے بھارتی آبی جارحیت کے خلاف نعرے بازی، شرکاء  ہائی کمیشن میں داخل  ہوگئے
اسلام آباد(آئی این پی) پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے کی جانے والی آبی جارحیت کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر سول سوسائٹی کے نمائندوں نے احتجاج کیا ہے۔رپورٹ  کے مطابق پہلگام واقعے کی آڑ بھارتی آبی جارحیت یکطرفہ اقدامات کیخلاف بھارتی ہائی کمشن کے سامنے سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔احتجاجی مظاہرے میں شرکا کی بڑی تعداد شریک ہوئی جس نے بھارتی اقدامات کیخلاف نعرے بازی کی۔شرکا نے بھارت کی آبی جارحیت کیخلاف نعرے لگائے جبکہ مظاہرین مین گیٹ سے اندر داخل ہو گئے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر اس خطے میں جنگ کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو پوری دنیا کو مسئلہ ہوگا، انڈیا نے پہلگام میں جو آپریشن کیا اس کی مذمت کرتے ہیں۔