برطانیہ میں سکھوں کا بنگلادیشی ہائی کمیشن کے باہر بھارت کیخلاف احتجاج

مظاہرین نے مودی حکومت کو دنیا میں بھارت کا اصل چہرہ دکھانے والوں کے قتل میں ملوث قرار دے دیا
 عثمان ہادی کا قتل انقلاب کا سبب بنے گا، بھارت ٹکڑے ہو کر بکھرے گا:سکھ رہنما،برطانوی پولیس نے الگ کیا
لندن (آئی این پی) برطانیہ میں سکھ کمیونٹی کی جانب سے بنگلادیشی حکومت کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر سکھ رہنمائوں نے کہا کہ عثمان ہادی کا قتل انقلاب کا سبب بنے گا، بھارت ٹکڑے ہو کر بکھرے گا۔مظاہرین نے مودی حکومت کو دنیا میں بھارت کا اصل چہرہ دکھانے والوں کے قتل میں ملوث قرار دیا۔بنگلادیشی سفارتخانے کے سامنے بھارتی مظاہرین اور خالصتان کے حامیوں کی جھڑپ بھی ہوئی، سکھ افراد خالصتان کے پرچم اٹھائے بنگلادیش کی حمایت کرنے پہنچ گئے۔اس موقع پر برطانوی پولیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے دونوں گروپوں کو الگ کردیا۔