حملہ آوروں اور منصوبہ بنانے والوں کو قیمت چکانا ہوگی: نریندر مودی

  پوری دنیا سے کہتا ہوں، انڈیا ہر ایک دہشت گرد اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کی شناخت کرے گا
 ان کا پیچھا کرے گا اور انہیں سزا دے گا، ان کے تعاقب میں ہر حد تک جائیں گے : تقریب سے خطاب 
 نئی دہلی (آ ئی این پی )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے  پہلگام واقعے میں ملوث حملہ آوروں اور تمام ذمہ داران کو سزا دی جائے گی۔غیرملکی خبر رساں ادارے   کے مطابق پہلگام  حملے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں وزیرِاعظم نریندر مودی  نے کہا میں پوری دنیا سے کہتا ہوں، انڈیا ہر ایک دہشت گرد اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کی شناخت کرے گا، ان کا پیچھا کرے گا اور انہیں سزا دے گا۔ وزیراعظم مودی نے کہا ان کے تعاقب میں ہر حد تک جائیں گے اور ہر ممکن کوشش کریں گے۔ریاست بہار میں ایک تقریب سے خطاب میں نریندر مودی نے کہا، میں واضح الفاظ میں کہہ رہا ہوں: جس نے بھی یہ حملہ کیا ہے اور جنہوں نے اس کی منصوبہ بندی کی، ان کو ان کے خیالات سے بڑھ کر قیمت چکانی ہو گی