اسلام آباد: سیکٹر بی 17 بلاک سی، اسٹریٹ نمبر 12 میں گھر کے گٹر میں گرنے والی بچی کو ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت باہر نکال لیا۔
اسلام آباد ایمرجنسی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق واقعہ مکان نمبر 179 میں پیش آیا، جس کی اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 1120 پر موصول ہوئی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کو گٹر سے بحفاظت نکال لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچی کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔حکام کے مطابق بچی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔