اسلام آباد: سنبل میں گٹر میں گر کر 3 سالہ بچہ جاں بحق

اسلام آباد: سنبل میں گٹر میں گر کر 3 سالہ بچہ جاں بحق

اسلام آباد کے علاقے سنبل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گٹر میں گرنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق واقعہ قبضے کی جگہ پر قائم مہر آبادی میں پیش آیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مہر آبادی میں سیوریج کے لیے کھدائی کر کے گڑھا بنایا گیا تھا، جس میں گرنے سے کمسن بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ترجمان کے مطابق پلاٹ میں کھدائی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔