ہنجروال: 8 سالہ بچے کے گٹر میں گرنے کا واقعہ، اس کی اصل وجہ کیا ہے؟

ہنجروال: 8 سالہ بچے کے گٹر میں گرنے کا واقعہ، اس کی اصل وجہ کیا ہے؟

لاہور کے علاقے ہنجروال میں گٹر کی صفائی کے دوران 8 سالہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

 واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقہ مکینوں نے گٹروں کی صفائی کے لیے پرائیویٹ ورکرز کو بلایا۔ صفائی کے دوران ایک گٹر کا ڈھکن موجود نہ ہونے کے سبب بچے کا گرنا واقعہ پیش آیا۔مکینوں کے مطابق، جس گٹر کی صفائی کی جا رہی تھی، وہاں مناسب روشنی کا انتظام بھی نہیں تھا، جس کے باعث بچہ گٹر میں گر گیا۔ واقعے کا علم تقریباً 25 منٹ بعد ہوا، جس کے بعد بچے کو گٹر سے نکالنے کی کوشش کی گئی، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ نیاز بیگ کے حمزہ پارک میں متعدد گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں، جس کے باعث شہریوں، خاص طور پر بچوں کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے گٹروں پر فوری طور پر ڈھکن لگائے جائیں اور علاقے میں سیوریج کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔