خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور انہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی سے بچنے کے لیے مسجد کو بطور ڈھال استعمال کرنے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے مسجد کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انتہائی احتیاط اور مہارت کے ساتھ کارروائی مکمل کی۔سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔