اداکار گووندا اپنی نئی دوست کے ساتھ پوجا میں شریک، اہلیہ اکیلی پہنچیں

اداکار گووندا اپنی نئی دوست کے ساتھ پوجا میں شریک، اہلیہ اکیلی پہنچیں

بالی ووڈ اداکار گووندا ایک بار پھر اپنی نجی زندگی سے متعلق خبروں کی زد میں آگئے، جب انہیں ممبئی میں پوجا کی ایک تقریب کے دوران ساتھی اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ دیکھا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا اور کومل رانی نے پوجا میں ایک ساتھ شرکت کی اور بعد ازاں فوٹوگرافرز کے سامنے ایک ساتھ پوز بھی دیے۔ اسی روز گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا بھی الگ سے پوجا کی تقریب میں شریک ہوئیں۔دوسری جانب سنیتا آہوجا نے اگلے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ جانور انسانوں سے زیادہ وفادار ہوتے ہیں کیونکہ وہ دھوکہ نہیں دیتے۔ ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین گووندا اور کومل رانی سے متعلق حالیہ صورتحال سے جوڑ رہے ہیں۔واضح رہے کہ گووندا اور کومل رانی کے مبینہ تعلقات سے متعلق افواہیں گزشتہ کئی ماہ سے سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں، تاہم دونوں اداکاروں کی جانب سے ان افواہوں کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔گووندا اور کومل رانی آنے والی فلم ’روپا‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئیں گے۔